۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئی ایس او

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے  16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 16مئی عالمی استکبار و استعمار کو آشکار کرنے کا دن ہے امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہو چکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے  16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 16مئی عالمی استکبار و استعمار کو آشکار کرنے کا دن ہے امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہو چکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
مرکزی صدر نے مزید کہا کہ عالمی سامراج امریکہ نے عالم اسلام کے عظیم مجاہد ، شہید القدس سردار حاج قاسم سلیمانی کے قتل میں براہ راست مداخلت کرکے ثابت کیا کہ امریکہ ہی عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکار چالوں نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ بن چکا ہے اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا۔ عارف حسین الجانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کیخلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ویتنام جنگ کے دوران برسائے جانیوالے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ 
فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانیوالے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .